منشور
1-عباسی خدمت خلق ویلفیئرآرگنائیزیشن کا تعلق کسی بھی سیاسی یہ مذہبی جماعت سے نہیں۔
2-بیوائوں اور یتیموں کی مالی معاونت کرنا ماہانہ کفالت کی سہولت میسر کرنا۔
3-یتیم اور مالی لحاظ سے کمزور لڑکیوں کی شادی میں مالی معونت کرنا۔
4-ملک اور علاقے کی فلاح وبہبود کیلئے کوششیں کرنا۔ علاقائی ترقی کے لئے ان تمام ذرائع کو بروئے کار لانا جن سے علاقائی مفاد حاصل ہو۔
5-علاج معالجے کی سہولتوں کو یقینی بنانے کیلئے کوششیں کرنا۔
6-غریب اور مستحق بچوںمیں کاپیاں، کتابیں اور یونیفارم مفت تقسیم کرنا، تعلیمی سرگرمیوں کو عام کرنا، بچوں کیلئے تعلیمی پروگرامز کا انعقاد کرنا۔
7-معاشی حالات کی وجہ سے جوبچے تعلیم حاصل نہیں کرسکتے ان کو تعلیم کے حصول میں مدد دینا۔
8-نوجوانوں میں سماجی اور فلاحی شعور پیدا کرنا۔
مقاصد حصول
الحمداللہ عباسی خدمت خلق ویلفیئر آرگنائیزیشن کئی گھرانوں کی ماہانہ کفالت کا فریضہ سر انجام دے رہے پہیں۔
الحمداللہ عباسی خدمت خلق ویلفیئر آرگنائیزیشن کئی ہتیم بچیوں کی شادی میں مالی معاونت کا فریضہ سر انجام دے چکی ہے اور دے رہی ہے۔
خدمت کے حصول کے لئے کوشاں
عباسی خدمت خلق ویلفیئر آرگنائزیشن