تعارف
دورحاضر میں جہاں انسان وقت کی گردش میں برق رفتری سے اپنی زندگی گزار رہا ہے اور اپنے معاملات سلجھانے میں زیادہ وقت درکار ہے وہاں پر ایک ایسی سوچ رکھنا جس کا تعلق انسانی فلاح و بہبود سے ہو لائق تحسین ہے۔ اللہ تعالٰی نیک کاموں کے لئے اپنے پسندیدہ بندوں کا انتخاب کرتا ہے اور ہم اللہ تعالٰی کی اس عنایت پر بے حد شکر گزار ہیں کہ اس نے ہمیں نیک مشن کے آغاز کی ذمہ داری دی۔
محمد صابر عباسی کی زیر قیادت ایک ایسا قافلہ تشکیل دیا ہے جس کا مقصد اپنے ملک اور علاقے کی بےلوث خدمت کرنی ہے۔ ہمارے کچھ بھائی ایسے بھی ہیں جو اپنی سفید پوشی میں اپنی گزربسر کر رہے ہیں ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ معززین علاقہ اپنی ذمہ داریوں سے باخوبی واقف ہیں اور وہ حقداروں کا حق اپنے طور پر ضرور ادا کرتے ہونگے مگرہم چاہتے ہیں کہ ایک ایسے ادارے کا قیام عمل میں لایا جائے جو منظم انداز میں لوگوں کی خدمت کریں۔
اس خواب کی تعبیر کے لئے ہم نے عباسی خدمت خلق ویلفیئر آرگنائزیشن کے قیام کا فیصلہ کیا اور یہ عہد کیا ہے کہ ہم اپنے ملک اور علاقے سے ناخواندگی،بے روزگاری اور عہدحاضر کےچیلنجوں سے نمٹنے کے لئے ایک جان ہو کر جہدوجہد کریں گےتاکہ کوئی بچہ وسائل کی کمی کی وجہ سے اپنی تعلیم نہ چھوڑےکوئی ہماری بہن یا بیٹی جہیز کی وجہ سے اپنی شادی کی عمر نہ گزار دےاور کوئی نوجوان اپنی زندگی برائیوں کی نظر نہ کر دے۔ یہ ہمارے ارادے ہیں اور اللہ تعالٰی سے دعا بھی ہے کہ ہمیں استقامت دے تاکہ یہ خواب حقیقت کا روپ دھار سکیں ہمیں قدم بہ قدم اپنے بزرگوں اور خیرخواہوں کی رہنمائی کی ضرورت ریے گی اور ان کا ہر طرح کا تعاون درکار رہے گا۔
خدمت کے حصول کے لئے کوشاں
عباسی خدمت خلق ویلفیئرآرگنائیزیشن